دیگر ممالک

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں داخل، کئی بیماریوں سے نبرد آزما

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ 79 سالہ خالدہ ضیا اپنی رہائش سے جمعرات کو تقریباً 1.40 بجے ’ایور کیئر اسپتال‘ پہنچیں جہاں ان کی کئی طرح کی جانچ کرائی گئی اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>خالدہ ضیا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

خالدہ ضیا، تصویر سوشل میڈیا

 

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت خراب ہو گئی ہے، جس کے بعد انھیں جمعرات کی علی الصبح ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بی این پی میڈیا سیل کے رکن سیر الکبیر خان کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ 79 سالہ خالدہ ضیا اپنی رہائش سے تقریباً 1.40 بجے ’ایورکیئر اسپتال‘ پہنچیں جہاں ان کی کئی طرح کی جانچ کرائی گئی اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔

Published: undefined

خالدہ ضیا کے ڈاکٹر پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے کئی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد انھیں ایک پرائیویٹ کیبن میں رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے ریزلٹس کو ریویو کرنے کے بعد آگے علاج کیا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 21 اگست کو خالدہ ضیا اسی اسپتال سے 45 دنوں تک علاج کرا کر گھر لوٹی تھیں۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ پانچ سالوں سے گھر میں نظر بند بھی تھیں۔ انھیں 6 اگست کو بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کے حکم پر رِہا کر دیا گیا تھا۔ 5 اگست کو ان کی سخت حریف شیخ حسینہ کی قیادت والی عوامی لیگ حکومت گر گئی تھی، جس کے بعد انھیں ان کے خلاف سبھی الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

بی این پی چیف طویل مدت سے کئی طرح کی بیماریوں سے نبرد آزما ہیں۔ مثلاً انھیں لیور سیروسس، ذیابیطس، گردہ، پھیپھڑا، قلب اور آنکھوں سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ 23 جون کو ان کے سینے میں ’پیس میکر‘ لگایا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں لیور سیروسس کا پتہ چلنے کے بعد سے ان کے ڈاکٹر انھیں بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined