چین کے سابق صدر جیانگ جیمن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 96 سالہ جیانگ جیمن کا 30 نومبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع چین کی سرکاری میڈیا نے دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ لیوکیمیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس مرض کی وجہ سے ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جیانگ جیمن کو 1989 کے تیانمین اسکوائر مظاہرہ کے بعد چین کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے تقریباً ایک دہائی تک چین پر حکومت کی۔ جیانگ کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب کووڈ پابندیوں کے سبب چین کے الگ الگ شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ چل رہے ہیں۔ جیانگ کے دورِ حکومت میں تیانمین اسکوائر مظاہرہ کے بعد چین میں کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔
Published: undefined
جیانگ جیمن کی پیدائش 17 اگست 1926 کو ہوئی تھی۔ 1993 سے 2003 کے درمیان وہ چین کے صدر رہے۔ ان کی بیوی کا نام وانگ یپنگ ہے، اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جن کے نام ہیں جیانگ میانہینگ اور جیانگ میانکانگ۔ جیانگ میانہینگ چینی خلائی پروگرام کے اندر کام کرتے ہوئے ایک کامیاب اکیڈمک اور تاجر بن گئے ہیں، اور گریس سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن قائم کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined