افغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
کابل سمیت افغانستان کے 34 صوبوں میں سے تقریباً نصف میں جمعہ سے شدید بارش یا برف باری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب آ گیا، جس سے جان و مال کا نقصان ہوا۔جانان سائک نے کہا کہ پروان، اروزگان اور پنجشیر سمیت کئی صوبوں میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 27 دیگر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
اہلکار نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید برآں، اچانک سیلاب نے ملک میں 1,950 ایکڑ زرعی اراضی اور 75 کلومیٹر سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد مویشی بھی مر چکے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے حکام کے ساتھ مل کر 22,851 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو انسانی امداد فراہم کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز