ریاض: یمن میں حوثی باغیوں نے مآرب شہر میں میزائل داغے جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی اور طبی ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن العربیہ نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے میزائل سے مآرب شہرمیں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت والے عرب اتحاد کے تعاون سے یمن کی ہادی حکومت 2015 سے ایران نواز حوثی باغیوں سے برسرپیکار ہے اور اس کی وجہ سے یمن قحط سالی کے دہانے پر آ گیا ہے۔
ادھر عرب اتحادی فوج نے صنعا میں واقع حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر طیاروں سے حملہ کیا جس میں حوثی باغیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صوبہ جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی فورسز نے ناکام کر دیا۔
Published: 22 May 2018, 10:04 AM IST
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحہ مراکز اور ان کے عسکری کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں صنعا میں کارروائی سے قبل طیاروں کی جانب سے شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لڑائی کے علاقوں سے دور رہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہ پہنچے۔
اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں اس جنگ کی وجہ سے 10 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس وقت یمن کے چار میں سے تین شہر کو اس وقت مدد درکار ہے یعنی دو کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔
Published: 22 May 2018, 10:04 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 May 2018, 10:04 AM IST