دیگر ممالک

امریکی ریاست پنسلوانیا میں سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک، دو لاپتہ

اچانک آئے اس سیلاب سے  جہاں لوگ حیران ہیں وہیں وہ پریشان بھی ہیں کیونکہ ایک بڑی تعداد اس پانی میں پھنس گئی ہے ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی ریاست پنسلوانیا میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر لاپتہ ہیں۔حکام نے یہ اطلاع دی۔ اپر میک فیلڈ ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر کہا کہ " اچانک سیلاب سے بہت سے موٹرڈرائیوروں کو حیران کر دیا اور بہت سے لوگ پھنس گئے۔"

Published: undefined

اپر میک فیلڈ بکس کاؤنٹی کی ایک بستی ہے جس میں تقریباً 8,800 رہائشی ہیں، جو پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

Published: undefined

مقامی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ علاقہ موسلادھار بارش کی زد میں آیا، جس کی وجہ سے ٹاون شپ کے کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ محکمہ نے کہا، "لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں صبح سے انتھک کام کر رہی ہیں اور یہ کوشش دوپہر اور شام تک جاری رہے گی۔"

Published: undefined

محکمہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے تین افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ بعد ازاں چوتھی اور پانچویں ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

حکام کے مطابق سیلاب میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں دو لاپتہ بچوں کی ماں بھی شامل تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان علاقے میں رشتہ داروں سے ملنے گیا ہوا تھا۔ وہ باربی کیو کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی اچانک سیلاب میں پھنس گئی۔ خاتون کا شوہر اور چار سالہ بیٹا وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ فیملی کی دادی بھی بچ گئیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined