دیگر ممالک

ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، سابق امریکی صدر زخمی

امریکہ کے صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونا لڈ ٹرمپ بھرپور طریقے سے مہم چلا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

 

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جب وہاں فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس حملے میں سابق صدر زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کے چہرے پر خون نظر آ رہا تھا۔ سیکیورٹی والوں نے انہیں فوراً بحفاظت اسٹیج سے نیچے اتارا۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں فائرنگ کے بعد ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ٹرمپ کے کان کے قریب سے خون نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران سیکرٹ سروس کے اہلکار نے  انہیں بحفاظت اسٹیج سے نیچےاتارا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے کہا، "ڈونالڈ ٹرمپ نے اس گھناؤنے حملے کے دوران فوری کارروائی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک مقامی طبی سہولت میں ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔"

Published: undefined

بٹلر کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رچرڈ اے گولڈنگر نے کہا کہ حملہ کرنے والا شخص مارا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی جلسے میں موجود ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور دوسرےشخص  کی بھی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بارے میں بریفنگ دینے والے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کو قتل کی ممکنہ کوشش کے طور پر تفتیش کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ گولیاں سیکیورٹی کے دائرے کے باہر سے چلائی گئیں۔

Published: undefined

سابق صدر کے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ان کی والد سے بات ہوئی ہے۔ وہ اب بھی ہسپتال میں ہیں۔ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ ان کے والد کی قوت ارادی بہت مضبوط ہے، فی الحال وہ نگرانی میں ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد اور امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑنے والے ڈیو میک کارمک نے بتایا کہ وہ ریلی کی اگلی صف میں بیٹھے تھے جب سات یا آٹھ راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔ لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور سب زمین پر لیٹ گئے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے۔ وہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے ٹرمپ نے اپنی تقریر شروع کی تو گولیوں کی آوازیں آنے لگیں۔ یہ سنتے ہی ٹرمپ کی سیکیورٹی پر مامور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری ایکشن لیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد ٹرمپ کو حفاظتی حصار بنا کر اسٹیج سے نیچے لایا گیا۔ پھر انہیں فوراً گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔

Published: undefined

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، " تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ ایک پریشان کن واقعہ ہے۔ یہ ان چند وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ملک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے۔ ہم لوگ ایسے نہیں ہو سکتے، ہم یہ معاف نہیں کر سکتے ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined