ماسکو: سائبیریا کے كیمرروف شہر میں گزشتہ روز ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی نیوز ایجنسیوں نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے آج اس بات کی اطلاع دی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آگ کی وجہ سے مال میں پھنسے ہوئے 100 سے زائد لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس شاپنگ مال میں سنیما، ریستوراں اور بہت سی دکانیں ہیں۔
روسی خبر رساں اداروں کے مطابق ماسکو سے 3،600 کلومیٹر دور کیمروف شہر کے’ونٹر چیری مال‘ کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس میں کم از کم 37 لوگوں کی موت ہو گئی۔اس حادثے میں زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آگ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز