دیگر ممالک

خوفناک! بولیویا کی سڑکوں پر بکھری ملیں 400 سے زائد لاشیں، 85 فیصد کورونا پازیٹو

نیشنل پولس ڈائریکٹر کرنل ایوان روزاس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایسی خوفناک حالت انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔ سب سے بڑے شہر سانتا کروز کی سڑکوں پر سے بھی 68 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس تصویر سوشل میڈیا

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا قہر تھمتا ہوا نظر آ رہا ہے، لیکن کئی ممالک میں اس کی دہشت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ خصوصی طور پر امریکہ کی حالت تو انتہائی بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جنوبی امریکی ملک بولیویا کی سڑکوں پر لگاتار لاشیں بکھری پڑی ہوئی برآمد ہوئی رہیں جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ بیشتر کورونا پازیٹو آئی ہیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک کے اہم شہروں کی سڑکوں اور گھروں سے 400 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ان میں سے کئی کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو ریزلٹ پازیٹو برآمد ہوا ہے۔ پولس نے بتایا کہ جن لاشوں کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے ان کی حالت کو دیکھ کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ بیشتر کورونا پازیٹو ہیں اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے ہیں۔

Published: undefined

ایک خبر رساں ادارہ کے مطابق بولیویا کے شہر کوچابامبا سے ہی تقریباً 191 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، اور اس کے علاوہ لاپاز شہر سے 141 لاشیں برآمد ہوئیں جو یا تو گھروں میں سڑنے لگے تھے یا پھر سڑکوں پر بکھرے ہوئے تھے۔ نیشنل پولس ڈائریکٹر کرنل ایوان روزاس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایسی خوفناک حالت انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر سانتا کروز کی سڑکوں پر سے بھی 68 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ صرف سانتا کروز شہر میں ملک کے تقریباً 50 فیصد کورونا انفیکشن کے کیس موجود ہیں۔ اس ایک شہر میں ابھی تک 60 ہزار سے بھی زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ بہر حال، روزاس نے برآمد لاشوں کے تعلق سے بتایا کہ ان میں سے 85 فیصد سے زائد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کچھ کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے جب کہ باقی کی علامات کو دیکھ کر اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ دیگر بیماریوں، بھوک اور تشدد کے واقعات میں بھی مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

نیشنل ایپیڈیمولاجی دفتر کے مطابق سانتا کروز کے بعد اب لاپاز کورونا انفیکشن کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے اور یہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ڈائریکٹر آف فورنسک انوسٹی گیشن آندریس فلوریس نے بتایا کہ یکم اپریل سے ابھی تک 3000 سے زیادہ لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جن میں سے بیشتر کورونا پازیٹو تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined