بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالر تک مالی نقصان ہوا ہے اور مکانات اور عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
مروان عبود نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجنیئر اور ٹیکنیکل ٹیمیں ابھی دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا سرکاری تخمینہ لگا رہی ہیں لیکن میرے خیال میں ڈھائی سے تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 10:00 AM IST
ان کے بقول بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک گودام میں تباہ کن خطرناک دھماکے سے آدھا شہر متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ کے آس پاس سیکڑوں کثیر منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔
لبنان کی انجمن ہلال احمر نے تباہ کن دھماکے میں ایک سو سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ چار ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 135 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 10:00 AM IST
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ بدھ کو دوسرے دن بھی امدادی کارکنان تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو نکال رہے تھے اور بہت سے لوگ لاپتا تھے۔بیروت میں حالیہ برسوں میں یہ سب سے طاقتور دھماکا تھا۔
Published: 06 Aug 2020, 10:00 AM IST
لبنانی وزیر صحت حامد حسان نے کہا ہے کہ ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے درکار امدادی اشیاء کی ایک فہرست مرتب کر لی گئی ہے اور اس کو متعدد ممالک کو بھیج دیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممالک نے لبنان کو دھماکے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ممکن امداد مہیا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
Published: 06 Aug 2020, 10:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Aug 2020, 10:00 AM IST