دیگر ممالک

شام میں دل دہلادینے والا قتل عام جاری

شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک پانچ لاکھ جانیں جا چکی ہیں۔ اس قتل و غارت گری کی وجہ سے شام کو سال 2107 کا مہلک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا شام میں تباہ ہوئیں عمارتوں کا ایک منظر

اقوام متحدہ نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ 1,80,000مقامی شامی افراد کو طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ ابھی تک گزشتہ دو ہفتوں میں کیمیائی حملوں کی وجہ سے 700افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 6 سال سے جاری اس خانہ جنگی میں پانچ لاکھ افراد کی جانین جا چکی ہیں اور لاکھوں افرادبے گھر ہو چکے ہیں اور ابھی بھی اس خانہ جنگی کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔

Published: undefined

شام میں مظلومیت اور بربریت کا دور مسلسل جاری ہے۔ قتل و غارت کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر ہیں جنہیں دیکھ کر انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔ حملوں میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بربریت کا یہ عالم ہے کہ نہتھوں پر کیمیائی ہتھیار وں تک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ شام کے شہر غوطہ میں اسد کا اتحادی روس اپنے ہتھیاروں کی مشق کے لئے معصوموں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔ سینکڑوں بچے غوطہ کی حالیہ بمباری میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

شام میں مسلسل حملوں میں ہو رہے انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے قتل و غارت گری پر روک لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔

دہلی میں واقع شامی سفارت خانہ کے سامنے کثیر تعداد میں ملک کے سرگرم سماجی کارکنان ، طلبہ وطالبات، خواتین و نوجوانوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

واضح رہے کہ دہلی، یوپی، میوات بشمول ہریانہ راجستھان کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرہ میں شامل ہوکر نوجوانوں نے ملک شام کے موجودہ حکمراں صدر بشار الاسد و دیگر حلیف ممالک اور اسی طرح بے حس عرب حکمرانوں کو للکارتے ہوئے نوجوانوں نے پر جوش انداز میں نعرے بازی کی آخر میں شامی سفارت خانہ کے سامنے تمام علاقائی و صوبائی نمائندگان نے شامی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا انتباہ دیا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ احتجاج کی کال یونائٹیڈ اگیسنٹ ہیٹ کے داعی معروف سماجی نوجوان لیڈر ندیم خان نے دی تھی۔ اس موقع پر دہلی وقرب و جوار سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined