عدیس آبابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گدا کریمو کے مغربی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
Published: undefined
ای ایچ آر سی کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی خواتین اور بچے دوسرے علاقوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بعد ازاں مقامی افراد نے نسلی بنیاد پر انتقامی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔ دوسری جانب او ایل اے باغی تنظیم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہریوں پر کیے گئے تشدد اور حملوں کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز