لگاتار تنازعات کا سامنا کر رہے کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک بڑی مشکل سامنے آ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لبرل پارٹی کے لیڈران نے ہی ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، پارٹی قائد کا عہدہ چھوڑنے کے لیے ٹروڈو کو 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سی بی سی نیوز کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ لبرل پارٹی میں ٹروڈو کو ہٹائے جانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں بند کمرے میں ہوئی میٹنگ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے ٹروڈو کے سامنے اپنی پریشانیاں رکھیں۔ اراکین پارلیمنٹ نے انھیں مستقبل سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے 28 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 24 اراکین پارلیمنٹ نے ٹروڈو کو لبرل چیف کے عہدہ سے ہٹانے کے لیے دستخط بھی کر دیے ہیں۔
Published: undefined
یہ میٹنگ بدھ کے روز ہوئی تھی جس میں برٹش کولمبیا سے رکن پارلیمنٹ پیٹرک ویلر نے ٹروڈو کے استعفیٰ کی حمایت میں دستاویز پیش کیا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ جب امریکی صدر جو بائڈن نے انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، تب ڈیموکریٹس کو سبقت ملتی نظر آئی تھی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایسا ہی لبرل پارٹی کے معاملے میں بھی ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ 3 گھنٹے طویل چلی میٹنگ میں کسی بھی کابینہ وزیر نے ٹروڈو سے عہدہ چھوڑنے کی اپیل نہیں کی، بلکہ کچھ اراکین پارلیمنٹ ٹروڈو کی حمایت میں بھی کھڑے دکھائی دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز