امریکہ کے مشہور کاروباری شخصیت ایلن مسک نے پیر کو کہا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس صدر منتخب ہوتی ہیں تو یہ امریکہ اور اس کی جمہوریت کے لیے آفت ثابت ہوگی۔
Published: undefined
ایلن مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جمہوریت اور امریکہ کو بچائیں گے۔ میرے الفاظ پر توجہ دیجئے۔ محترمہ کملا ہیرس ایک آفت ثابت ہوں گی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ایلن مسک نے کئی مواقع پر محترمہ ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پچھلے ہفتے انہوں نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ اگر محترمہ ہیرس نے خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی لگانے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کیا تو امریکیوں کو بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکہ کا وجود ختم ہو جائے گا۔
Published: undefined
امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ موجودہ نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined