دیگر ممالک

ایلون مسک کی کمپنی غزہ میں انسانی امداد کا کام کرے گی

اسٹار لنک ایلون مسک کی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جس کی ترقی میں اس کی اپنی خلائی پرواز کمپنی اسپیس ایکس کا بڑا حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان زمینی لڑائی   کی خبریں ہیں جس کے باعث غزہ کی پٹی میں مواصلات اور انٹرنیٹ کی سہولیات گزشتہ رات مکمل طور پر بند کر دئے گئے۔ ایسے میں انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ دریں اثنا، ایلون مسک نے اپنی  ایکس پوسٹ میں وعدہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے اپنی اسٹارلنک  کمپنی کے ذریعہ سہولت فراہم کریں گے۔

Published: undefined

الیکسینڈریا اوکیسیو نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے "مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے عمل کا دفاع کیسے کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ نے تاریخی طور پر اس طرز عمل کی مذمت کی ہے۔" جواب میں، ایلون مسک نے پوسٹ کیا، "اسٹار لنک غزہ میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں مدد کرے گا۔"

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسٹارلنک مسک کی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جس کی ترقی میں ان کی اپنی خلائی پرواز کمپنی اسپیس ایکس کا بڑا حصہ ہے۔ اگرچہ اسٹار لنک سیٹلائٹس کی عمر بذات خود 5 سال ہے لیکن اس وقت اسپیس ایکس کے خلا میں 42 ہزار کے قریب سیٹلائٹس موجود ہیں جن کے ذریعے وہ کہیں بھی اپنی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

Published: undefined

جمعہ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی بمباری کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی اور فون نیٹ ورک مکمل طور پر منقطع ہو گئے۔ مواصلاتی بلیک آؤٹ کی تصدیق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والے جووال نے کی۔ جوال نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "گزشتہ گھنٹے میں شدید بمباری نے غزہ کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والے تمام بین الاقوامی راستوں کو تباہ کر دیا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined