ترکیے میں زلزلہ کے لگاتار جھٹکوں نے صورت حال کو بے حد خوفناک بنا دیا ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹ جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ترکیے کے نوردگی شہر میں ایک بار پھر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی۔ لگاتار آ رہے جھٹکوں نے ترکیے کے ساتھ ساتھ شام میں بھی حالات کو دگرگوں بنا دیا ہے۔ دونوں ممالک میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار کے پار پہنچ چکی ہے اور 50 ہزار سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ مہلوکین اور زخمیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ ملبہ میں ہزاروں افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان حکومت ہند نے اطلاع دی ہے کہ ترکیے کے دور دراز علاقے میں 10 ہندوستانی بھی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن محفوظ ہیں۔ ایک ہندوستان کے لاپتہ ہونے کی خبر بھی سامنے آئی ہے اور اس سلسلے میں ان کے کنبوں کو جانکاری دے دی گئی ہے۔ بدھ کے روز وزارت داخلہ کے سکریٹری (مغرب) سنجے ورما نے بتایا کہ ’’ہم نے پورے معاملے کو لے کر ترکیے کے ادانا میں کنٹرول روم بنا دیا ہے۔ ایک ہندوستانی شخص جو لاپتہ ہیں وہ بزنس میٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ہم ان کے گھر والوں اور کمپنی کے رابطہ میں ہیں۔‘‘
Published: undefined
ترکیے میں زلزلہ کے جھٹکوں کی خطرناکی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سائنسدانوں نے ترکیے کے 10 فیٹ تک کھسکنے کی بات کہی ہے۔ اٹلی کے سائنسداں اور ماہر زلزلہ ڈاکٹر کارلو ڈوگلیونی نے اس بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شام کے مقابلے میں ترکیے کی ٹیکٹونک پلیٹس 5 سے 6 میٹر تک کھسک سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دراصل ترکیے کئی مین فالٹ لائن پر واقع ہے۔ یہ ایناٹولین پلیٹ، عربین پلیٹ اور یوریشیائی پلیٹ سے جڑا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں زلزلہ آنے کا خطرہ سب سے زیادہ رہتا ہے۔ وہاں کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ایناٹولین پلیٹ اور عربین پلیٹ کے درمیان کی 225 کلومیٹر کی فالٹ لائن ٹوٹ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined