انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں اتوار کے روز سویرے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، مگر اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے موسمیات ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے اس نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 00:16 پر آیا جس کا مرکز پاپوا صوبے کی سارمی ریجنسی سے 1 کلومیٹر جنوب میں اور سطح زمین سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Published: undefined
ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے کے جھٹکوں سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔
Published: undefined
انڈونیشیا اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے کیونکہ اس کا محل وقوع کمزور زلزلہ زدہ زون پر ہے جسے "بحرالکاہل کا رنگ آف فائر" کہا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined