دیگر ممالک

نیپال میں صبح سویرے 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

نیپال کے مکوان پور ضلع کے چتلانگ میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال سیسمولوجی سینٹر کے مطابق 23 نومبر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نیپال کے مکوان پور ضلع کے چتلانگ میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال سیسمولوجی سینٹر کے مطابق جمعرات (23 نومبر) کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

تاہم ابھی تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 3 نومبر کو نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے نیپال ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔نیپال میں محسوس کیے گئے 6.4 شدت کے زلزلے میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران 157 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہمالیائی ملک نیپال میں حال ہی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پچھلی بار 3 نومبر کو نیپال کے جاجر کوٹ میں محسوس کیے گئے زلزلے میں تقریباً 8000 مکانات بری طرح تباہ ہو گئے تھے۔ اس دوران بھارت نے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی پیکج بھیجا تھا جس میں طبی سامان، امدادی سامان اور بہت کچھ شامل تھا۔

Published: undefined

نیپال کی تاریخ کا بدترین زلزلہ سال 2015 میں محسوس کیا گیا تھا۔ اس دوران زلزلے کی شدت 7.8 اور 8.1 بتائی گئی تو 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے 25 اپریل 2015 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:56 پر محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت کئی تاریخی مندر اور عمارتیں بری طرح تباہ ہو چکی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined