ایران اور اسرائیل میں جاری تنازعہ کے درمیان ایک ایرانی تربیتی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پاکستانی سرحد کے پاس فوجی تربیت چل رہی تھی۔ اسی تربیت کے دوران ’آٹوگائیرو‘ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک کمانڈر جنرل حامد مجاندرانی کی موت واقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں پاسدارانِ انقلاب کے ایک پائلٹ کی بھی موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں یہ حادثہ سیستان اور بلوچستان علاقہ کے پاس واقع سرکن سے ملحق سرحدی علاقہ میں ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق فوجی تربیت کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ ایک ’آٹوگائیرو‘ طیارہ تھا۔ آٹوگرائیرو ایک طرح سے ہیلی کاپٹر کی طرح نظر آنے والا طیارہ ہے، لیکن ہیلی کاپٹر سے چھوٹا اور چلانے میں آسان ہوتا ہے۔ ایران میں یہ عموماً پائلٹ کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آٹوگائیرو کے ذریعہ سرحد کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ اس کی صلاحیت کے مطابق صرف 2 لوگوں کو ہی سوار کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت ہیلی کاپٹر حادثہ کے دوران ہوا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 9 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اگست ماہ میں بھی ایک خوفناک طیارہ حادثہ ہوا تھا، لیکن یہ واقعہ برازیل سے متعلق تھا۔ برازیل میں ہوئے اس طیارہ حادثہ میں مجموعی طور پر 62 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز