دبئی اپنے ہوائی اڈوں پر سمندر پار سے آنے والے سیاحوں کا سات جولائی سے خیرمقدم کرے گا اور کارآمد اقامتی ویزے کے حامل غیرملکی شہری آج یعنی 22 جون سے امارت میں واپس آسکتے ہیں۔
Published: undefined
دبئی نے اپنے شہریوں اور مکینوں کو بھی کل سے یعنی 23 جون منگل سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس کی شرط یہ عاید کی ہے کہ میزبان ملک انھیں قبول کرنے پر آمادہ ہوں۔ نیز وہ ممالک کرونا وائرس کے حوالے سے کم خطرے کے حامل ہوں۔
Published: undefined
دبئی میڈیا دفتر کے مطابق ’’دبئی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے سمندر پار سے تعلق رکھنے والے سیاحوں اور زائرین کا 7 جولائی سے خیر مقدم کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئے فیصلے دبئی کے ہوائی اڈوں سے سفر کرنے اور یہاں اترنے والے تمام مسافروں کی صحت کے تحفظ اور بھلائی کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدامات اور پروٹوکولز کے مطابق کیے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کمیٹی کا کہنا ہے کہ سمندرپار سے مکینوں کی واپسی کا خیرمقدم اور سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت اس پیش رفت کی آئینہ دار ہے جو دبئی نے کووِڈ-19 کی وَبا پر قابو پانے کے لیے کی ہے۔
Published: undefined
دبئی نے مئی کے آخر سے کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کرنا شروع کردی تھی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کرفیو کے دورانیے میں کمی کردی تھی اور بعض کاروباروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔
Published: undefined
اب امارت دبئی نے تمام شاپنگ مالوں اور نجی شعبے کے کاروباروں کو اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کھولنے اور کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔پانی سے متعلق کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں اور سرکاری شعبے کے تمام ملازمین کو دفاتر میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
دبئی حکومت نے 18 جون کو امارت میں مختلف سرگرمیوں اور خدمات کی بحالی کی اجازت دے دی تھی۔ان میں سرکاری لائبریریوں ، نجی عجائب گھروں اور آرٹ گیلریوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
Published: undefined
ان کے علاوہ حکومت نے گھریلو خدمات ،جیسے ضعیف العمر افراد کو گھروں میں صحت کی خدمات کی فراہمی ،گھروں میں بیوٹی سیلون کی خدمات ،گھر سے باہر سیاحت اور جسمانی فٹنس کی سرگرمیوں ،3 ڈی اور 4 ڈی سینیما ہال کھولنے اور بچوں کی پارکوں اور بیچز میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دے دی تھی۔
بشکریہ، العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined