کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دشت بارچي علاقے میں آج ایک ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باہر خود کش بم دھماکےمیں مرنے والوں کی 57 اورزخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے۔
کابل پولس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محمد داؤد امین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کو تقریباً 10 بجے خودکش حملہ آور نے انتخابی مرکز کے باہر خود کو بم سے اڑا لیا۔ دریں اثناء، دارالحکومت کابل کے ووٹر رجسٹریشن مرکز پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) نے لی ہے، جبکہ طالبان نے اس حملے میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔
Published: 22 Apr 2018, 6:11 PM IST
داعش کی نیوز ایجنسی اعماق نے اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا ہے۔ داعش نے اس معاملے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی ہے۔ وزارت صحت کے ایک ترجمان نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے اپنے کمر میں دھماکہ خیز مادہ باندھ کر خود كو اڑا دیا، جس میں کم از کم 31 لوگوں کی موت ہو گئی اور 54 دیگر زخمی ہو گئے۔
افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کے دن ہوئے ایک خود کش بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔
طبی حکام نے بتایا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں 199 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں پانچ بچے اور بیس خواتین بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اس سال اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔
Published: 22 Apr 2018, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2018, 6:11 PM IST