دیگر ممالک

خوفناک! برطانیہ میں 1.20 لاکھ افراد ویکسین لینے کے باوجود کورونا کے شکار

انسکاگ نے برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6.7 کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک 18 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1.20 لاکھ افراد ویکسین لینے کے باوجود کورونا کے شکار ہوئے۔

کورونا ویکسین / آئی اے این ایس
کورونا ویکسین / آئی اے این ایس 

ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ سبھی ممالک میں کورونا پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری پر زور دیا جا رہا ہے، لیکن سب سے فکر انگیز بات یہ ہے کہ ٹیکہ کاری کے بعد بھی لوگ بڑی تعداد میں کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ انسکاگ نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے ڈیلٹا ویریئنٹ پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اب تک 72 ہزار سے زائد سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ ہوئی ہے جن میں 20 ہزار سے زیادہ سیمپل میں ڈیلٹا ویریئنٹ مل چکا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 72 ہزار 931 سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ ہوئی ہے جن میں سے 30 ہزار 230 میں کورونا کے سنگین ویریئنٹ مل چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 20 ہزار 234 سیمپل میں ڈیلٹا ویریئنٹ نکلے ہیں۔ ڈیلٹا سے ہی نکلے کپّا اور ڈیلٹا-15407 سیمپل ملے ہیں۔ ان کے علاوہ 4 ہزار 218 میں الفا، 218 میں بیٹا اور دو سیمپل میں گاما ویریئنٹ ملے ہیں۔

Published: undefined

انسکاگ نے اپنی رپورٹ میں برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6.7 کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، اور یہاں 1.20 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو کورونا ویکسین لینے کے باوجود انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ بات لوگوں میں خوف پیدا کرنے والی ہے، کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لے رہے تھے تاکہ کورونا انفیکشن سے بچا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کے کچھ خطرناک ویریئنٹ ہیں جو کئی بار ویکسین لے چکے شخص کو بھی اپنا شکار بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined