میکسیکو کے صوبہ گوریرو میں سمندری طوفان’ آٹس ‘سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے جب کہ 36 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ ریاست کے گورنر ایولین سالگاڈو نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
صوبہ کے گورنر نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو فون پر بتایا کہ مہلوکین کی یہ تعداد ابھی ابتدائی ہے۔ آٹس سمندری طوفان بدھ کے روز بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرایا تھا، جس سے خاص طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک اکاپولکو کے تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ سرکاری فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے طوفان کی زد میں آنے والے 10,000 کھمبوں میں سے 3,211 بجلی کے کھمبوں کو کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ پیر کی رات تک اکاپلکو میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ جس کے بعد ایندھن جیسے پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوسکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined