دیگر ممالک

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 220 ہو گئی

زلزلے سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، صوبے کے 11,300 گھرانوں کو اب بھی بجلی کی سہولت میسر نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نئے سال کے پہلے دن جاپان کے اشیکاوا صوبہ میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 220 ہو گئی ہے، جب کہ 1,014 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے ہفتہ کو مقامی انتظامیہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے دن اشیکاوا حکام نے زلزلے کے بعد لاپتہ 26 افراد کے نام جاری کیے تھے۔ یہ اعداد و شمار فی الحال غیر تبدیل شدہ ہے۔

Published: undefined

این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ زلزلے سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، صوبے کے 11,300 گھرانوں کو اب بھی بجلی کی سہولت میسر نہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری کو اشیکاوا صوبہ کے نوٹو جزیرہ نما پر سوزو شہر کے قریب 7.6 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined