’دبئی کوائن‘ نامی ایک کرپٹوکرنسی کی ویلیو 24 گھنٹے میں اتنی بڑھ گئی کہ دبئی حکومت پریشان ہو اٹھی۔ حالات کچھ ایسے ہو گئے کہ اسے بازار میں سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی تنبیہ دینی پڑی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ’دبئی کوائن‘ یا ’ڈیبکس‘ نام کی اس کرپٹو کرنسی کی ویلیو 24 گھنٹے میں 1000 فیصد تک بڑھ گئی۔ کرپٹوکرنسی کی قیمت میں اس اضافہ نے دبئی الیکٹرانک سیکورٹی سنٹر کا دھیان کھینچا جس کے بعد مقامی حکومت کو سرمایہ کاروں کو متنبہ کرنا پڑا۔ لیکن اس کرپٹوکرنسی کی قیمت اچانک کیسے بڑھ گئی۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ’ڈَب پے‘ نامی ایک ویب سائٹ نے پریس ریلیز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ’ڈی بکس‘ دبئی کی آفیشیل ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ اس کے بعد ’دبئی کوائن‘ کی قیمت میں اچانک سے اضافہ ہونے لگا اور یہ 24 گھنٹے میں 1000 فیصد تک بڑھ گئی۔ کرپٹو ڈاٹ کام کے مطابق ’دبئی کوائن‘ کی قیمت 27 مئی کو 1.13 ڈالر ہو گئی جو 24 گھنٹے پہلے محض 0.17 ڈالر تھی۔ دبئی کوائن کی ویلیو میں اس اضافہ کی خبر کو کئی میڈیا ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔
Published: undefined
کرپٹوکرنسی کی قیمت میں اچانک ہوئے اس اضافہ نے دبئی الیکٹرانک سیکورٹی سنٹر کو فکر میں ڈال دیا۔ بعد میں دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے جمعہ کو اس سلسلے میں وضاحت جاری کی۔ حکومت نے کہا کہ دبئی کوائن کو کبھی بھی سرکاری محکمہ نے (آفیشیل ڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں) منظوری نہیں دی ہے۔ ویب سائٹ پر اس کی تشہیر ایک ’فشنگ مہم‘ ہے۔ اسے ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرس کی نجی جانکاریاں چرانے کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز