بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا کے کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے پیر سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک خصوصی گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کارگزار صدر وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی اور طبقہ کی زندگی کے لیے ضروری فراہمی اور خدمات کے رکھ رکھاؤ کے مفاد میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
’ڈیلی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی آرڈیننس (باب 40) کی دفعہ 2 کے ذریعہ انھیں حاصل اختیارات کی بنیاد پر آئین کی شق 40(1)(C) کے ضمن میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے امیدواروں کی نامزدگی منگل کو ہوگی۔ سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو ہوگا۔ ملک کے سابق صدر گوٹبایا راج پکشے نے سنگین بحران کے درمیان ملک سے فرار ہو کر مالدیپ کے راستے سنگاپور جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز