خوفناک اور مہلک عالمی وبا کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کی رفتار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دنیا بھر میں اس سے اب تک 1.46 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور چھ لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہی دن میں دنیا میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ متاثرین امریکہ ہندوستان برازیل اور جنوبی افریقہ سے سامنے آئے۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
اس سے پہلے کا یومیہ ریکارڈ جمعہ کو قائم ہوا تھا جب2 لاکھ 37 ہزار 743 متاثرین سامنے آئے تھے۔ اسی طرح دنیا بھر میں ایک ہی روزمیں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 360 رہی جو کہ 10 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 50 میں سے 43 ریاستوں میں اس وبا میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ایک ہفتہ کے دوران اوسطاً پانچ ہزار افراد اس وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار 949 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 8 ہزار 942 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 54 مریض اسپتالوں قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 87 لاکھ 36 ہزار 953 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
امریکہ تادم تحریر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 289افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 98ہزار 550 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 19 لاکھ 52 ہزار 923 مریض اسپتالوں قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 16 ہزار 552 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 2 ہزار 338 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 79ہزار 533 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 99ہزار 896 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.18 لاکھ ہوگئی ہے۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40425 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1118043 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 681 سے بڑھ کر 27497 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران22664 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 700087 افراد کورونا سےشفایاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 390459 فعال کیسز ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 5 ہزار 33 ہو چکی ہیں جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 64 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں کورونا کے باعث 13ہزار187 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 53ہزار 590رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 39 ہزار 184 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 44ہزار 224ہو گئے۔ چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 503ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 30ہزار 930 ہوگئے۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 300 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 792 ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 14 ہزار 188 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 73 ہزار 788 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 486 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 920 تک جا پہنچی ہے۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 682 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 83 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 599 تک جا پہنچی ہے۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
یوروپی ملک اٹلی میں 244434 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35045 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 219641 تک جا پہنچی ہے اور 5491 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 211943 اور 30155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 202735 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 9092 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
بنگلہ دیش میں 204525 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2618 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9800 کینیڈا میں 8896 نیدرلینڈ میں 6155 سویڈن میں 5619 ایکواڈور میں 5313 مصر میں 4302انڈونیشیا میں 4143 عراق میں3781 سوئٹزرلینڈ میں 1969 رومانیہ میں 2026 بولیویا میں 2151 ارجنتائنا میں 2260 آئرلینڈ میں 1753 اورپرتگال میں 1689 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Jul 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز