براسیلیا: برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے اس استدلال کے ساتھ کہ ویکسن ساز فائزر کا کہنا ہے کہ وہ اس کے ضمنی اثرات(سائیڈ ایفکیٹس) کے ذمہ دار نہیں، کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے سے انسان مگر مچھ بن سکتا ہے یا خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔
Published: undefined
برازیلی صدر نے، جو کورونا کے حوالے سے شروع دن سے اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، ایسا بیان اس وقت دیا ہے جب وہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کررہے تھے۔ انہوں نےاسے ملک بھر میں مفت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور کہا کہ یہ ویکسین سب کے لئے مفت ہے لیکن اسے لگوانے کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
جولائی میں کورونا کا شکار ہونے والے جیئر بولسونارو کا کہنا ہے کہ وہ خود کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائزر کے معاہدے میں یہ بات واضح ہے کہ وہ اس کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفکیٹس) کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ جیئر بولسونارو کے دعوے کے مطابق دواساز ادارے کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین لگنے کے بعد آپ مگرمچھ بن گئے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے، اگر آپ سپر ہیومن بن جائیں یا کسی خاتون کی داڑھی نکل آئے یا کسی شخص کی آواز بدل جائے تو یہ ہمارا قصور نہیں ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ برازیلی صدر نے کورونا کے آغاز میں اسے معمولی فلو قرار دیا تھا اور جب بڑی تعداد میں شہری کورونا کا شکار ہونے لگے تو ان کی حکومت نے مریضوں کی اصل تعداد بتانے کا سلسلہ بھی روک دیا تھا جس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ قابل ذکریہ بھی ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے برازیل میں فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی گئی ویکسین کی آزمائش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined