ماسکو: روس کے سچیونووف یونیورسٹی میں کلینیکل ریسرچ سنٹر برائے میڈیسن کی سربراہ الینا سمولارکوک نے کہا کہ جن لوگوں پر کورونا ویکسین کا تجربہ کیا گیا ہے ان کی وبا کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ محترمہ سمولارکوک نے کہا ’’جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیا تھا اس سے ان کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ ویکسین کا ذاتی اثر پڑتا ہے اورعام طور پر اس میں کئی دن لگتے ہیں ‘‘۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویکسین کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت کا پتہ چلا ہے اور یہ تین ہفتوں کے بعد چلتا ہے۔
Published: 21 Jul 2020, 10:25 AM IST
سمولارکوک کا کہنا ہے کہ’’اگر اس ویکسین کی تاثیر ثابت ہوجاتی ہے تو اس کی رجسٹریشن کرائی جائے گی اور پھر بڑے پیمانے پر تحقیقی کام شروع کیا جائے گا ، جس میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا جنہیں ٹیکہ لگایا جائے گا اور یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی کہ بیماری کی مزاحمت کو کب تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ ‘‘
Published: 21 Jul 2020, 10:25 AM IST
قابل ذکر ہے کہ روس میں انسانوں پر کورونا ویکسین کی جانچ کے عمل کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے میں جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیاتھا انہیں 15 جولائی کو اسپتال سے فارغ کردیا۔
Published: 21 Jul 2020, 10:25 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2020, 10:25 AM IST
تصویر: پریس ریلیز