سیول: جنوبی کوریا میں کورونا کی وبا نے ایک بار پھر اپنی شدت دکھائی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورین ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 150258 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر24 لاکھ 49 ہزار 475 ہو گئی ہے۔ ایک دن پہلے کیسز کی روزانہ تعداد 59046 تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 84103 تھی۔
Published: undefined
ایجنسی کے مطابق نئے کیسز میں سے 504 درآمدی ہیں اور ایسے کیسز بڑھ کر 55714 ہو گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شدید متاثرین کی تعداد 487 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26161 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 0.12 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined