واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے دوچار امریکہ میں اس وبا نے سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 57 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 5700487 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 176797 ہوگئی ہے۔
Published: 24 Aug 2020, 11:46 AM IST
امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 32883 افراد کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک 15946 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد کیلیفورنیا میں 12 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 11698 افراد جان لیوا وباسے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 10000 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ، میساچوسیٹس، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کووڈ۔19 پھیل رہا ہے۔ کورونا سے ان تینوں ریاستوں میں اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: 24 Aug 2020, 11:46 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Aug 2020, 11:46 AM IST
تصویر: پریس ریلیز