واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے امریکہ میں مجموعی طور پر 5505074 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے اموات کی تعداد بڑھ 172418 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کیرولینا کیلیفورنیا ہے جہاں اب تک 640722 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ فلوریڈا میں یہ تعداد بڑھ کر 569331 ہوگئی ہے وہیں نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 426571 پہنچ ہے۔ کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملات میں امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST
بیونس آئرس، 20 اگست (اسپوتنک) اجنٹاینا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6693 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثر کی کل تعداد بڑھ کر 312659 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران 283 لوگوں کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6630 ہوگئی ہے۔ اس سے ایک دن قبل ارجنٹینا میں کورونا کے 6840 نئے معاملے آئے تھے اور 235 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ ارجنٹینا میں کورونا سے صحت مند ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 29 کے تجاوز کرگئی ہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST
ماسکو، 20 اگست (اسپوتنک) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 49000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 1200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کے 49298 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3456652 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 111100 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST
قاہرہ: مصر میں کورونا وائرس کے 161 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 96914 ہوگئی ہے۔ مصر کے صحت کے محکمے کے مطابق یہ مسلسل 18 واں دن ہے جب کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد 200 سے کم آئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون کو کورونا کے 1774 معاملے سامنے آئے تھے۔ وہیں بدھ کو کورونا سے 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5197 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 991 مریض کے صحت مند ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 62553 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مصر کی کابینہ نے بدھ کو فیصلہ کیا کہ یکم ستمبر سے مصر آنے والے سبھی مسافروں کو پی سی آر جانچ کرانی ہوگی۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST
تل ابیب: اسرائیل میں کورونا وائرس کے انفیکشن نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد کی جان لی ہے، جو اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں یومیہ ریکارڈ اضافہ ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 12 اگست کو کورونا سے 17 افراد کی اموات ہوئی تھیں۔ وزارت نے 53 نرسنگ ہوم رہائشیوں کی اموات کی مجموعی اموات میں جورا ہے، جسے شروعاتی تعداد میں شامل نہیں تھے۔
اسرائیلی وزیر صحت یولی ایڈیلسٹن نے بدھ کے روز کہا کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے اور اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل میں کرونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 779 ہوگئی ہے جبکہ 795 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ اسرائیل میں 1560 نئے کورونا کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 97969 ہوگئی ہے۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2020, 9:40 AM IST