سری لنکا میں ایک سرکاری کمپنی سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی) کے چیئرمین ایم ایم سی فرڈیننڈو نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کے ساتھ ایک متنازعہ ونڈ پاور ڈیل پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
Published: undefined
مسٹر فرڈیننڈو نے پیر کو اڈانی گروپ کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے معاہدے کے بارے میں دیئے گئے ایک متنازعہ بیان پر استعفیٰ دے دیا۔
Published: undefined
وزیر توانائی کنچنا وجیسیکرا نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ’ میں نے سی ای بی چیئرمین مسٹر ایم ایم سی فرنینڈو کے ذریعہ مجھے دیے گئے استعفیٰ کا خط قبول کر لیا ہے اور نائب صدر نلنڈا الانگاکون نئےچیئرمین سی ای بی کے طورپر کام کاج سنبھالیں گے۔‘
Published: undefined
مسٹر فرڈیننڈو نے سری لنکا کی پارلیمنٹ کی پبلک انٹرپرائزز (سی او پی ای ) کی کمیٹی کو بتایا کہ صدر گوٹابایا راجا پکسے نے انہیں بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پر ونڈ پاور پروجیکٹ ہندوستان کے اڈانی گروپ کو سونپنے کا دباؤڈالا تھا ۔اس بیان کو ہندوستان اور سری لنکا کے اخبارات نے بہت نمایاں طور پر شائع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز