دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں بد سے بدتر ہو رہے حالات، شیرپور واقع جیل پر بھیڑ کا حملہ 500 سے زائد قیدی نکل بھاگے

طلبا تحریک کے کوآرڈنیٹر نے جانکاری دی ہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے، تفریق مخالف طلبا تحریک کے کوآرڈنیٹرس نے منگل کے روز اس بات کا اعلان کیا۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج / آئی اے این ایس

 
IANS

بنگلہ دیش میں طلبا کے تشدد نے حالات کو بد سے بدتر کر دیا ہے۔ طلبا کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے شیخ حسینہ وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دے کر 5 اگست کو ہی ہندوستان پہنچ گئیں اور خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ لندن روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس درمیان تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں حالات ہر گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ شمالی بنگلہ دیش کے شیرپور ضلع میں موجود ایک جیل پر بھیڑ کے ذریعہ حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس ایک بھیڑ نے ضلع جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔ دوسری طرف شورش پسندوں نے کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی ہے۔ ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے، گولیاں اور دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عوامی لیگ کے لیڈران و کارکنان کے گھروں و افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل دینے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ قوم کے نام ایک ٹیلی ویژن خطاب میں فوجی چیف وقار الزماں نے 5 اگست کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ فوج عبوری حکومت تشکیل دے گی۔ اب طلبا تحریک کے کوآرڈنیٹرس محمد ناہد اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مجومدار نے 6 اگست کو جانکاری دی ہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر یعنی صلاح کار ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش کی نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined