چین میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی سی پی) نے بدعنوانی کے خلاف وسیع مہم شروع کی ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں افسران کو سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افسرا کو رشوت خوری کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔ انڈو-پیسفک سنٹر فار اسٹریٹجک کمیونکیشن (آئی پی سی ایس سی) کی ایک رپورٹ میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ چینی صدر شی جنپنگ نے انسداد بدعنوانی مہم کی شروعات کی جس کے تحت افسران کی عوامی طور پر جانچ کی گئی۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین میں جن افسران کے اوپر کارروائی کی گئی ہے ان میں ریاستی سطح کے افسران، نائب ریاستی سطح کے افسران، ملٹری کمیشن اراکین اور وزارت میں کام کرنے والے افسران شامل ہیں۔ مجموعی طور پر چینی صدر جنپنگ نے بدعنوان اور رشوت خور افسران کی نکیل کس دی ہے اور ان افسران کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ان کے اوپر کمیشن اور رشوت خوری کا الزام ہے۔ جانچ کے بعد اب ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
آئی پی سی ایس سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال کی سہ ماہی میں 1 لاکھ 11 ہزار لوگوں کے خلاف جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس میں علاقائی سطح کے کیڈر اور ڈپارٹمنٹ سطح کے کیڈر کے 633، ضلع سطح کیڈر کے 669 اور ٹاؤن شپ سطح کے 1000 افسران بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جنرل کیڈر کے 15000 اور دیہی و کاروبار جیسے ایشوز کو دیکھنے والے 76 ہزار ایگزیکٹیو افسران پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔
Published: undefined
چینی صدر بدعنوانی کو لے کر بے حد سخت نظر آ رہے ہیں۔ چین میں یہ کارروائی ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے ’سنٹرل کمیشن فار ڈسپلنری انسپکشن اینڈ اسٹیٹ سپروائزری کمیشن‘ نے اپنی ماہانہ بدعنوانی مخالف رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ڈسپلنری انسپکشن اینڈ سپرویژن ایجنسیوں کو پہلی سہ ماہی میں 7 لاکھ 76 ہزار عرضیاں ملی ہیں، ان میں سے 2 لاکھ 31 ہزار شکایتیں اور الزامات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز