دیگر ممالک

چین نے امریکہ کو دی دھمکی، تائیوان کی آزادی کی بات کی تو تباہی ہوگی

چین کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے تائیوان کی آزادی کی بات کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور نتیجے میں تباہی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 28 جون کو منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں سینئر چینی اور امریکی حکام کے درمیان فون کال کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کے وعدوں پر عمل کرے، چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا عملی طور پر احترام کرے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں مثبت کردار ادا کرے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاو شیو نے ستائیس تاریخ کو امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل کے ساتھ فون پر بات کی اور انہوں نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

چینی ترجمان نے چین کے موقف کے بارے میں بتایا  اور اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات اور چین امریکہ تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ تائیوان کی آزادی کی حمایت میں ملوث ہونا بالآخر تباہی کا باعث بنے گا۔ امریکہ کو تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پابندی کرنی چاہیے، تائیوان کو مسلح کرنا بند کر دینا چاہیے، اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

Published: undefined

تبت سے متعلق مسائل کا تعلق چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے ہے۔ امریکہ کو "تبت کی آزادی" قوتوں کی کسی بھی شکل میں حمایت کرنا بند کر دینا چاہیے اور تبت سے متعلق مسائل کے ذریعے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined