چین میں کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس میں اس وقت زوردار ڈرامہ والا ماحول پیدا ہو گیا جب چین کے سابق صدر ہو جنتاؤ کو جبراً ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس میں چینی صدر شی جنپنگ کی تیسری مرتبہ تاجپوشی ہو رہی تھی جب پروگرام کے دوران ہی جنتاؤ کو ان کی کرسی سے اٹھنے کے لیے کہا گیا، اور پھر کچھ دیر کی گفت و شنید کے بعد انھیں ہال سے باہر نکالا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ جنتاؤ ہال سے باہر نہیں جانا چاہتے، لیکن دو لوگ انھیں کچھ کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ جنتاؤ کا بازو بھی پکڑے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے بزرگ لیڈر جنتاؤ باہر نکلنے کو مجبور ہو جاتے ہیں۔
Published: undefined
یہ تقریب چین کے گریٹ ہال میں منعقد ہوئی تھی۔ 79 سالہ جنتاؤ کئی سرکردہ لیڈروں کے ساتھ آگے والی صف میں بیٹھے ہوئے تھے، اور ان کے آگے شی جنپنگ تھے۔ کچھ دیر جنتاؤ اپنی کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھائی دیئے اور پھر کچھ لوگوں نے انھیں وہاں سے اٹھا کر باہر نکال دیا۔ حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر سابق صدر جنتاؤ کو ہال سے باہر کیوں نکالا گیا۔ واضح رہے کہ ہو جنتاؤ 2013 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ وہ ایک باوقار لیڈر ہیں، لیکن جس طرح سے انھیں ہال سے باہر نکالا گیا اس پر کئی طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز