دیگر ممالک

امریکی اعلان کے بعد چین نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں ڈھیل دی

چینی سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے بتایا کہ غیرملکی جہازوں کوایک ہفتہ میں یہاں آنے کی اجازت دی جائے گی اور ائرلائنس اپنی پسند کے شہروں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

بیجنگ، 04 جون (اسپوٹنک) امریکہ کے چینی فلائٹ سروس پر پابندی عائد کئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی چین نے کووڈ۔19 وبا کے پیش نظر غیرملکی پروازوں پر لگائی گئی پابندیوں میں جمعرات کو ڈھیل دینے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بدھ کو امریکہ میں چین سے آنے والے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ فی الحال اس وقت صرف چار چینی ائر لائنس دونوں ممالک کے درمیان معمول کی پروازیں چلارہی ہے اورامریکی ائرلائنس کی کوئی بھی پرواز چین نہیں جارہی ہے۔ 16 جون سے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بند ہوجائیں گی۔

Published: undefined

چین کے سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے جمعرات کو بتایا کہ غیرملکی جہازوں کوایک ہفتہ میں یہاں آنے کی اجازت دی جائے گی اور وہ ائرلائنس اپنی پسند کے شہروں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اس فہرست میں بیجنگ، شنگھائی، شیزیازو آنگ اور ووہان سمیت 32 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریگولیٹر نے کہا ہے کہ فہرست میں وبائی صورت حال کے پیش نظر تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعدجہاں کئی ممالک نے چینی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی وہیں چین نے بھی اپنے ملک میں بیرون ممالک کی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔ویسے تو پوری دنیا میں انٹرنیشنل پروازیں نہ کے برابر ہی چل رہی ہیں لیکن چین اور امریکہ کے تعلقات کافی خراب ہیں اس لئے چین اور امریکہ کے فیصلوں پر سب کی نظریں لگی رہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined