اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے دیگر ممالک کے لیے بھی کئی طرح کی پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں۔ ان مشکل حالات میں اب تک کئی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں اب مزید ایک فضائی کمپنی کا نام جڑ گیا ہے۔ ہانگ کانگ کی معروف فضائی کمپنی کیتھے پیسفک ایئرویز لمیٹڈ نے اسرائیل میں جاری جنگ کے پیش نظر ہانگ کانگ اور تل ابیب کے درمیان اپنی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کیتھے پیسفک ائیرویز کے ترجمان کی جانب سے ہانگ کانگ اور تل ابیب کے درمیان سبھی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسا اسرائیل میں غیر یقینی حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور پروازوں کی منسوخی رواں سال کے اختتام تک رہے گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ’’کیتھے کے جن مسافروں نے پہلے سے ان شہروں کے درمیان آنے جانے کے لیے 31 مارچ 2024 تک کے سفری ٹکٹ لے رکھے ہیں وہ نئی تاریخوں کے لیے اپنی بکنگ کی تجدید کرا سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کیتھے پیسفک نے اس سے پہلے اکتوبر ماہ کے شروع میں بھی ایک بار پروازیں روک دی تھیں۔ پراوزوں میں یہ رکاوٹ حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ خطے میں امن و امان کی بگڑی ہوئی حالت کو دیکھتے ہوئے تل ابیب آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی غیر معمولی کمی ہو چکی ہے۔ سات اکتوبر سے مسلسل اسرائیلی فضائیہ کے طیارے غزہ پر بمباری کے لیے اڑ رہے ہیں اور اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کا بھی ہر وقت اندیشہ رہتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز