دبئی: کرونا وائرس کی عالمی وبا کی روک تھام کے حوالے سے پوری دنیا میں نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ لوگوں میں سماجی فاصلے بڑھانے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈاکٹر اور سائنسدان اپنے اپنے میدانوں میں کام کر رہے ہیں۔ رومن جوتا ساز نے سماجی فاصلے بڑھانے کے لیے لمبے جوتے تیار کرنے کا تصور کیا اور رومن موچی گریگوری لوپ بے نے سماجی فاصلوں کے لیے 75 سیںٹی میٹر کا جوتا تیار کر لیا ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت بخارسٹ سے 500 کلو میٹر دور کلوچ نابوکا قصبے میں قائم اپنی جوتا فیکٹری میں اس نے ایک منفرد اور لمبا جوتا تیار کیا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جوتا ہاتھ سے چمڑے کی بہترین اقسام کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ جوتے کی لمبائی 75 سنٹی میٹر ہے۔ مقامی میڈیا کی توجہ کے بعد اسے پوری دنیا سے درخواستیں ملنا شروع ہوگئیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ اے ایف پی کی گزشتہ چوبیس گھنٹے کے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چار لاکھ دو ہزار 867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا اور براعظم یورپ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز