برطانوی فوج نے اپنےفوجی جوانوں پر بلیک لائف میٹرس تحریک سمیت کسی بھی سیاسی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دوران گھٹنے ٹیکنے پر مبینہ طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
Published: undefined
کمانڈروں نے ہیمپشائر کے گوسپورٹ میں واقع ایچ ایم ایس سلطان کے فوجیوں کو خبردار کیا ہے کہ جب وردی میں ہوں تو وہ اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔ یہ اطلاع ڈیلی میل نے دی ہے۔
Published: undefined
برطانوی فوج کے ایک ذریعہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جب فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکنا ایک سیاسی تحریک بن رہی ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’جب بھی آپ وردی میں ہوں تو آپ کو کیسے رہنا ہے، اس کے دیرینہ ضابطے موجود ہیں ۔ مسلح افواج اور وزارت دفاع نسل پرستی کے خلاف ہیں اور وہ اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ میٹروپولیٹین پولیس نے اپنے افسروں کو بیلک لائفس کی تحریک کے احتجاج کے دوران گھٹنے ٹیکنے کے عمل کو سبز جھنڈی دکھائی تھی۔
Published: undefined
بعدازاں لندن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران حمایت میں متعدد افسران نے یہ ہی مؤقف اپنایا۔ دفاعی عہدیداروں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں کہ آیا اس کا کوئی دوسرا راستہ نکل سکتا ہے یا نہیں اور وہ اظہار یکجہتی کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اپنا سکتے ہیں یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز