لندن واقع ایک قیاس آرائی کرنے والی فرم ایئرفنٹی نے پیشین گوئی کی ہے کہ چین میں 13 جنوری 2023 کو 3.7 ملین یعنی 37 لاکھ کووڈ-19 کے معاملے سامنے آ سکتے ہیں۔ اموات کا اندازہ 10 دنوں کے بعد تقریباً 25 ہزار روزانہ ہو سکتا ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپریل 2023 کے آخر تک پورے چین میں 1.7 ملین اموات کی پیشین گوئی کر رہے ہیں۔‘‘ ایئرفنٹی کا ماڈل چین کے شہری علاقوں کے ڈاٹا پر مبنی ہے۔
Published: undefined
فرم نے بتایا کہ شہری علاقوں کے رجحانات کا استعمال کرتے ہوئے وبائی ماہرین کی ہماری ٹیم نے ان علاقوں میں پہلے عروج ہونے کا اندازہ لگایا ہے جہاں حال میں معاملے بڑھ رہے ہیں اور دوسرا عروج دیگر چینی علاقوں میں بعد میں دکھائی دے گا۔ ایئرفنٹی کی پیشین گوئی ہے کہ بیجنگ میں معاملے اب عروج پر ہیں، آئندہ ایک دو ہفتہ میں اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کا اندیشہ عروج پر ہوگا۔
Published: undefined
ایئرفنٹی فرم کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے ماڈل کا اندازہ ہے کہ 3 مارچ 2023 کو دوسری لہر دکھائی دے گی جہاں روزانہ معاملے ایک دن میں 4.2 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ امید کی جا رہی ہے کہ بعد کی لہر میں دیہی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے۔‘‘ چین میں کووڈ-19 کی دو لہریں پہلی لہر جنوری کے وسط میں اور دوسری مارچ کے شروع میں دیکھنے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے کیونکہ کووڈ-19 پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔
Published: undefined
ایئرفنٹی ماڈل کا اندازہ ہے کہ جنوری 2023 میں معاملوں کی شرح ایک دن میں 3.7 ملین اور مارچ 2023 میں 4.2 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ پہلے کے ایک ماڈل سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ معاملے اور ایک دن میں 5000 سے زیادہ اموات ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ آفیشیل اعداد و شمار کے برعکس ہے جو گزشتہ ہفتہ میں 1800 معاملوں اور صرف 7 آفیشیل اموات کی رپورٹ کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز