روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ناٹو ممالک پر ماسکو کے ممکنہ حملے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے ’’بکواس‘‘ ہیں اور وہ (مسٹر بائیڈن) خود بھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔
Published: undefined
مسٹر پوتن نے روسیا 1 کے رپورٹر پاول زروبن سے کہا "یہ بکواس ہے۔" "میرے خیال میں صدر بائیڈن کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ یہ روس کے بارے میں اپنی غلط پالیسی کو درست ثابت کرنے کا ان کا اپنا طریقہ ہے۔ روس ناٹو ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ان تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتا ہے۔"
Published: undefined
مسٹر پوتن نے کہا کہ روس کے پاس ناٹو ممالک سے لڑنے کی کوئی وجہ، کوئی دلچسپی، کوئی جغرافیائی سیاسی مفاد، کوئی اقتصادی، سیاسی یا فوجی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو ناٹو ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ ہی ہیں جو مصنوعی طور پر مسائل پیدا کرتے ہیں کیونکہ وہ ماسکو جیسا حریف نہیں چاہتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined