غزہ پٹی میں اسرائیل نے حملہ تیز کر دیا ہے جس سے ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس درمیان خبر سامنے آ رہی ہے کہ چین نے اپنے آن لائن عالمی نقشہ سے اسرائیل ملک کا نام ہی ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی کمپنیوں بائیڈو اور علی بابا کے آن لائن نقشوں سے اسرائیل کا نام غائب ہے۔ بائیڈو کے نقشے میں اسرائیل اور فلسطین کی سرحدوں کو تو دکھایا گیا ہے، لیکن نقشہ سے دونوں کے نام ندارد ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی زبان والے مذکورہ نقشوں میں لکژمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام ہے لیکن اسرائیل جیسے اہم ملک کا نام نہ ہونا کئی سوال کھڑے کر رہا ہے۔ علی بابا یا بائیڈو دونوں ہی کمپنیوں نے ابھی تک اس مسئلہ پر صفائی نہیں دی ہے۔
Published: undefined
غور طلب بات یہ ہے کہ اسرائیل-حماس جنگ کے درمیان چینی حکومت نے جو بیان جاری کیا تھا اس میں حماس کے حملے کی مذمت نہیں کی گئی تھی اور فلسطین کی حمایت کی گئی تھی۔ اس معاملے میں چین کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہینے کے ساتھ ہوئی بات چیت میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کو اپنی حفاظت کا پورا حق ہے۔
Published: undefined
بہرحال، چین کے عام شہری بھی دونوں کمپنیوں کے اس قدم سے حیران ہیں۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ چین کے نقشوں سے اسرائیل کا نام پہلے سے ہی غائب تھا یا 7 اکتوبر کے بعد شروع ہوئی جنگ کے بعد ہٹایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نقشہ سے اسرائیل کا نام ہٹائے جانے کی خبر پھیلنے کے بعد ہنگامہ ہونے کے باوجود چینی حکومت نے ابھی تک کوئی صفائی نہیں دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز