غزہ: کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا کے سبب اس بار کرسمس کے موقع پر عقیدت مندوں اور سیاحوں کو فلسطینی شہر بیت المقدس میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بیت المقدس کے میئر انٹن سلمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
Published: undefined
انٹن سلمان نے کہا ’’اس بار بیت المقدس میں کوی غیر ملکی سیاح اور عقیدت مند کرسمس کی چھٹیاں نہیں منائیں گا، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ کرسمس کے موقع پر اس بار مقامی لوگوں کو بھی محدود تعداد میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بار صرف مذہبی تقاریب ہی منعقد کی جائیں گی۔
Published: undefined
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پٹی اور مغربی کنارے سمیت فلسطین میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) انفیکشن کے 127000 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کی اس کے سبب موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز