آسٹریلیا میں ایک بار پھر مندر میں خالصتان حامیوں کے ذریعہ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ توڑ پھوڑ مغربی سڈنی کے روجہل علاقہ میں موجود باپس سوامی نارائن مندر میں کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح باپس سوامی نارائن مندر پر خالصتان حامیوں نے حملہ کیا اور مندر کی دیوار کو نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے مندر کے دروازے پر خالصتان کا پرچم بھی لٹکا دیا تھا۔
Published: undefined
آسٹریلیائی میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق روجہل علاقہ کے باپس سوامی نارائن مندر میں جب مندر انتظامیہ کے لوگ جمعہ کے روز پوجا کرنے کے لیے پہنچے تو دیکھا کہ مندر کی دیوار ٹوٹی تھی اور دروازے پر خالصتان کا پرچم بھی لٹکا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرمپٹا رکن پارلیمنٹ اینڈریو چارلٹن کو جیسے ہی واقعہ کی خبر ملی، وہ مندر پہنچے۔ چارلٹن نے مندر کے افسران کے ساتھ دیوار کو پھر سے رنگنے میں مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ میں اس واقعہ سے بہت غمزدہ اور حیران ہوں۔ انھوں نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی مقامی پولیس، محکمہ امور داخلہ، ہندوستانی ہائی کمیشن اور سڈنی کے قونصلیٹ جنرل کی حمایت کی تعریف کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار آسٹریلیا میں مندروں کو ہدف بنایا جا چکا ہے۔ رواں سال کے شروع میں بھی ملبورن میں تین اور برسبین میں دو ہندو مندروں میں خالصتان حامیوں کے ذریعہ توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ جنوری مین ملبورن میں باپس سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 12 جنوری کی صبح ملبورن کے شمالی شہر مل پارک میں باپس سوامی نارائن مندر میں خالصتان حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ ساتھ ہی مندر کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے بھی لکھے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined