دیگر ممالک

نائجیریا کے ایک گاؤں پر حملہ، 45 افراد ہلاک

ابوجا: شمالی نائجیریا کے ایک گاؤں پر ہوئے حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ایک پولیس افسر نے آج اس کی اطلاع دی ہے۔ یہ ملک کے کچھ حصوں میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے دوران تشدد کا ایک تازہ واقعہ ہے۔

ابھی تک واضح یہ نہیں ہوسکا ہے کہ اتوار کو شمالی ریاست کڈوونا کے گواسکا گاؤں پر حملہ کیوں کیا گیا تھا۔ کڈوونا کے پولس کمشنر آسٹن ایوار نے بتایا کہ پہلے 12 لاشیں برآمد کی گئیں اس کےبعد آج 33 لاشیں مزید برآمد کی گئی ہیں۔

Published: 07 May 2018, 10:33 AM IST

کڈوونا کے برنن - گواری علاقے میں واقع گواسکا گاؤں میں کئی جنگلات ہیں اور یہ گاؤں ڈاکوؤں کی دہشت کے لئے جانا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر محمد بوہاری نے 2015 میں افریقہ کے سب سے بڑی معیشت اور سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا کو محفوظ بنانے کے وعدے کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتا تھا۔ نائجیریا میں 2019 میں ہونے والے انتخابات کے لئے مسٹر بوہاری اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

بوہاری کے ناقدین اور مخالفین نے نایجیریا میں جاری تنازعات کو حل کرنے میں ان کے کردار پر سوال اٹھایا ہے۔ نایجیریا میں بوکوحرام سے لے کر اسلامک اسٹیٹ جیسی تنظیمیں بھی کافی فعال ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپیں بھی تشدد کا ایک اہم سبب ہیں۔

Published: 07 May 2018, 10:33 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 May 2018, 10:33 AM IST