دیگر ممالک

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کی تشکیل کے درمیان مشہور گلوکار کا گھر نذر آتش، 20 عوامی لیگ لیڈران کی لاشیں برآمد

بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے درمیان مشہور گلوکار راہل آنند کا ڈھاکہ واقع دھان منڈی میں 140 سال پرانا گھر شورش پسندوں نے نذرِ آتش کر دیا، شورش پسندوں نے پہلے گھر میں لوٹ پاٹ کی اور پھر اس میں آگ لگا دی۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں تشدد، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بنگلہ دیش میں تشدد، تصویر سوشل میڈیا

 

بنگلہ دیش میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان عبوری حکومت تشکیل دینے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ملک کے صدر محمد شہاب الدین کی صدارت میں ’بنگ بھون‘ میں ایک میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔ مظاہرین طلبا نے عبوری حکومت کی قیادت کے لیے محمد یونس کے نام پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔ ان سب سرگرمیوں کے درمیان بنگلہ دیش سے جڑی کچھ انتہائی اہم خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، آئیے ڈالتے ہیں اس پر سرسری نظر

Published: undefined

شورش پسندوں نے مشہور گلوکار کا گھر کیا نذرِ آتش

بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے درمیان بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار راہل آنند کا ڈھاکہ واقع دھان منڈی میں موجود 140 سال پرانے گھر کو شورش پسندوں نے آگ کے حوالے کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنند کا یہ گھر ایک زندہ جاوید ثقافتی مرکز ہوا کرتا تھا۔ شر پسندوں نے پہلے اس گھر میں لوٹ پاٹ کی، اور پھر اسے نذرِ آتش کر دیا۔

Published: undefined

عوام لیگ کے 20 لیڈران کی لاشیں برآمد

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے لیڈران پر لگاتار حملے ہو رہے ہیں۔ ملک بھر میں عوامی لیگ کے 20 لیڈروں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ عوامی لیگ کے کئی لیڈران و کارکنان کے گھروں اور کاروباری اداروں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ لوٹ پاٹ بھی کی گئی ہے۔ کچھ مقامات پر گھروں میں آگ لگائے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

لندن سے ڈھاکہ لوٹ رہے خالدہ ضیا کے بیٹے

بنگلہ دیش میں جاری ہنگامہ کے درمیان خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان آج بنگلہ دیش لوٹ رہے ہیں۔ وہ شام تک ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں شامل ہوں گے۔ طارق کئی سالوں سے لندن میں مقیم تھے۔ شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کے بعد انھوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

شیخ حسینہ کی حکومت میں وزیر رہے حسن محمود ڈھاکہ ایئرپورٹ پر حراست میں لیے گئے

تختہ پلٹ اور شیخ حسینہ کے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کی سابقہ کابینہ کے وزراء کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبر ہے کہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ حسن محمود کو ڈھاکہ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined