جنوبی کوریا میں پیر کے روز ایک امریکی طیارہ ٹریننگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں طیارہ کا پائلٹ سنگین طور پر زخمی ہو گیا ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ کا شکار ہوئے امریکی طیارہ کی شناخت ایف-16 فائٹر جیٹ کی شکل میں ہوئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر گن سن میں یونائٹیڈ اسٹیٹس فضائیہ اڈہ کے پاس پیش آیا۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی نے پیلے سمندر کے پانی کا تذکرہ اپنے رپورٹ میں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جیٹ سیول سے 178 کلومیٹر جنوب میں گنسن میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے بعد پانی میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘ یونہاپ نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد پائلٹ طیارہ سے باہر نکل گیا اور اسے بچا لیا گیا۔‘‘
Published: undefined
امریکی طیارہ کے حادثہ سے متعلق جنوبی کوریا کی وزارت دفاعی نے فی الحال کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے۔ جنوب میں واقع امریکی فوجیوں کی دیکھ ریکھ کرنے والے یونائٹیڈ اسٹیٹس فورسز کوریا نے بھی ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مئی میں سیول کے جنوب میں ایک زرعی علاقہ میں مستقل ٹریننگ کے دوران بھی ایک امریکی ایف-16 طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس دوران بھی پائلٹ خود کو بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز