نیویارک: امریکی ریاست لوزیانا میں نیو اورلینز میں اتوار کی صبح تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکی حسینہ آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا خطاب جیت لیا، اس موقع پر ان کو پہنائے گئے تاج نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ ایسا تاج تھا جو اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کے سر پر نہیں سجا۔ یہ ایک نایاب قسم کا تاج تھا جس پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے گئے تھے۔ تاج کی لاگت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالر تھی۔
Published: undefined
امریکی حسینہ آر بونی گیبریل جس مقابلہ کی فاتح قرار پائی اس میں 85 ملکوں کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔ 28 سال کی آر بونی گیبریل ہیوسٹن ٹیکساس میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد فلپائن سے آنے والے تارک وطن ہیں اور والدہ ٹیکساس کی ہیں۔ نئی مس یونیورس آر بونی گیبریل بنیادی طور پر مس ٹیکساس ہیں۔ انہوں نے اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے گزشتہ سال مس یو ایس اے مقابلہ کے کیوریٹرز کی طرف سے پائیدار فیشن اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دوران بات کی۔ بطور ماڈل اور فیشن ڈیزائنر انہوں نے مس یونیورس مقابلہ میں بھی اپنے شاندار جوابات کی روایت کو دہرایا۔
Published: undefined
مس یونیورس کا خیال ہے کہ انسان اپنے کریئر اور روزمرہ کے طرز زندگی کے ذریعے کرہ ارض پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فیشن ڈیزائنر ہوں، میں نے جو کپڑے پہنے ہیں وہ میں نے خود بنائے اور میں اپنی صنعت کے ساتھ زیادہ پائیدار ہونے کے لیے مختلف کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ میرا فرض ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں کچھ صنعتوں اور اپنے گھروں میں زیادہ پائیدار ہونے کے لیے یہی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے اس جواب نے بظاہر جیوری کے ارکان کو متاثر کیا۔
Published: undefined
گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے۔ ان کے لیے فیشن ڈیزائن اہم ہے، وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طور پر سرگرم ہے۔ انہیں فارغ وقت میں پینٹنگ، شاپنگ، ہیولا ہوپس اور یوگا پسند ہے۔ اس نے مقابلے کے فیشن شو میں اسٹیج پر اس وقت بھی توجہ مبذول کرائی تھی جب گزشتہ ہفتے چاند کی سطح پر ’ناسا‘ کی پہلی لینڈنگ کی سالگرہ منانے کے لیے انہوں نے خلابازوں کا لباس پہنا تھا۔ گیبریل نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس لباس کا مقصد خواتین کو بڑے خواب دیکھنے اور دنیا کے لیے کچھ حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula