برلن: روس کی سفارتی سطح پر تعلقات کی معطلی کے بعد اب امریکہ اور جرمنی نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات مرحلہ وار بحال کرنا چاہتے ہیں۔برطانیہ میں سابقہ روسی جاسوس پر اعصاب شکن گیس حملہ کےبعد سے برطانیہ اور روس کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔
برطانیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےامریکہ، جرمنی اور کئی یوروپی ممالک نے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کردیئے تھے۔
ماسکو میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں امریکی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے تاہم وہ مستقبل میں امریکہ روس تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران روسی طرز عمل منفی رہنے کے باعث اعتماد کا فقدان رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں خطے کے تنازعات کے حل اور خطے کو اسلحے سے پاک کر نے لیے روس کی بطور پارٹنر ضرورت ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم روس کے ساتھ تعلقات مرحلہ وار استوار کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ روس بھی ایسا چاہتا ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز